درود پاک کے آداب

  • Admin
  • Sep 15, 2022

درود پاک پڑھنے والے کو چاہیئے کہ با ادب ہو کر درود پاک پڑھے تاکہ دونوں جہان کی کامیابی اور سعادت حاصل ہو۔ ذیل میں چند آداب تحریر کئے جاتے ہیں:

جسم پاک ظاہری نجاست اور بدبو دار چیز سے جسم ملوث نہ ہو۔

لباس صاف ستھرا اور پاک ہو۔

مکان یعنی جس جگہ درود پاک پڑھنا ہو وہ پاک ہوا۔

باوضو ہو۔

خوشبو لگائے یا اگربتی وغیرہ سلگائے۔

قبلہ رُو ہو کر درود پاک پڑھے۔

درود پاک کے معانی سمجھ کر پڑھے۔

اخلاص یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل اور رسول اکرم شفیع اعظم باعثِ ایجادِ عالم

صلے اللہ تعالے علیہ والہ وسلم کی محبت اور عظمت کی نیت سے پڑھے، باقی دین و دنیا کے کام سارے کے سارے اللہ تعالے کے سپردکرے۔

درود پاک پڑھتے وقت دنیا کی باتیں نہ کرے۔ سنت مصطفے صلے اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی پیروی اور شریعت مطہرہ کی پابندی رکھے، منہیات سے بچے، حرام اور مشتبہ کھانے سے پر ہیز کرے۔

درود شریف پڑھتے وقت یہ تصور کرے کہ شاہ کونین امت کے والی صلے اللہ تعالی علیہ والہ وسلم میرا درود شریف سن رہے ہیں اسلئے بعض بزرگان دین نے فرمایا کہ سرور دو عالم شفیع اعظم

صلے اللہ تعالے علیہ وآلہ وسلم کو (اللہ تعالے کی عطا سے) حاضر وناظر جان کر درود پاک پڑھے.

(مقاصد السالكين 56)